شہیداسلام حضرت مولانا محمد عبداللہ شہیدؒ نے 1984ء میں اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون (Sector E-7) کے علاقے اور ماگلہ کی خوبصورت پہاڑیوں کے دامن میں سیٹھ ہارون جعفر مرحوم کے تعاون سے مدرسہ تعمیر کیا۔ شہیدِ اسلام حضرت مولانا محمد عبداللہ شہیدؒ کا خلوص سے لگایا ہوا پودا آج مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں تنا آور درخت اور ایک عظیم دینی یونیورسٹی کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس میں اس وقت 1500سے زائد طلباءقرآن کریم اور دیگر دینی علوم حاصل کر رہے ہیں۔
دینی مدارس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ماہرین،قرآن و سنت پر گہری نگاہ رکھنے والے علماءتیار کرنا اور ایسے رجال کار پیدا کرنا جو مسلم معاشرہ کا اسلام سے ناطہ جوڑیں
جامعہ فریدیہ کے تعلیمی سال 1442 ہجری میں نئے اور پرانے طلبہ کی مجموعی تعداد اور تفصیلی معلومات
درس نظامی ملا نظام الدین محمد سہالوی سے منسوب طریقۂ تدریس و نصاب، نصاب تعلیم و نظام تدریس جو ملا نظام الدین نے مشرق کی دینی درسگاہوں کے لیے تیار کیا تھا