جامعہ فریدیہ ایک رفاہی غیر سرکاری علمی ادارہ ہے جو معروف علمائے کرام کی نگرانی میں دعوت و تبلیغ اور تعلیم کے شعبوں میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جامعہ میں علوم اسلامیہ کی ادنیٰ سے اعلیٰ درجات تک معیاری تعلیم دی جاتی ہے اور تقریبا 1500 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں جن کے طعام و قیام کا انتظام جامعہ کی طرف سے مفت کیا جاتاہے۔
ماہانہ اخراجات
طلباء کے کھانے ، بجلی ، پانی ، سوئی گیس ،علاج ، اساتذہ کی تنخواہ اور دیگر اخراجات تقریبا /-Rs 10,000,000 روپے ماہانہ تک پہنچ جاتے ہیں۔
نوٹ
جامعہ فریدیہ کا کوئی سفیر مقرر نہیں اور نہ ہی کہیں چندہ کیلئے مروجہ طریقہ پر کسی ساتھی کو بھیجا جاتا ہے جن حضرات نے تعاون کرنا ہو تو وہ جامعہ فریدیہ یا دارالافتاء لال مسجد میں تعاون جمع کروا سکتے ہیں۔
جو تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جائے گا اور جو اللہ کی راہ میں لگا دیا وہ ہمیشہ باقی رہے گا ..القرآن
اگر آپ خود استطاعت نہیں رکھتے تو پاکستان یا بیرون ممالک آپ کا کوئی عزیز یا دوست ہے تو اسکو جامعہ کے تعاون کی طرف متوجہ کریں اس طرح وہ جتنا تعاون کرے گا آپ کو بھی اس کا پورا ثواب ملے گا حدیث مبارک ﷺ میں آتا ہے "إنّ الدالّ على الخير كفاعلِه"۔
جامعہ کے ساتھ تعاون کی ممکنہ صورتیں:
1. اجناس: آٹے، گھی، دالیں وغیرہ ماہانہ بنیاد پر اپنے ذمہ لے لیں۔
2. ایک طالب علم کا اوسطاً ماہانہ خرچ تقریباً 6000 روپے اپنے ذمہ لے لیں۔
3. ایک استاذ کی تنخواہ اوسطاً 25000 روپے اپنے ذمہ لے لیں۔
4. نقد رقوم زکوٰۃ، صدقات، عطیات کی صورت میں تعاون کریں۔
5. تعمیراتی میٹریل اینٹ، بلاک، سریا، سیمنٹ، ریت، کرش کی صورت میں وقف کریں۔
6. جامعہ میں وقتاً فوقتاً شروع ہونے والے کام میں جزوی یا کلی حصہ ڈالیں۔
7. آپ کسی بھی شعبہ میں مہارت رکھتے ہیں، اپنے آپ کو جزوی یا کلی خدمات کے لیے پیش کریں۔
8. صاحب استطاعت افراد کو متوجہ کریں۔
جامعہ کو ادا کی جانے والی رقوم کو سی بی آر نوٹیفکیشن کے تحت CBR.7/IT(5) 71 dated 29-12-1979 انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہے-
آن لائن ٹرانسفر کیلئے دئےگئے نمبر پر رابطہ کر کے رہنمائی لیجئےاور آن لائن سکرین شاٹ بھیج کر رسید حاصل کریں۔